کے این عاصف, حیدرآباد
سوشل میڈیا پر 50 سے 60 کروڑ کے صرفے سے ملک کی پچھڑی اور غریب ریاست بہار میں ہونے والی ایک شادی کی خبر وائرل ہوئی۔ یہ خبر JDU کے ایک سابق MLA اننت سنگھ کی لڑکی کے شادی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادی میں چار لاکھ افراد کے لیے 40 کروڑ کا کھانا بنا، ڈھائی لاکھ مربع فٹ کے میدان میں شامیانے لگے۔ اس تقریب میں ملک کے وزیر آعظم سمیت 4 لاکھ مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ ان مہمانوں میں ED، CBI اور Incom Tax کے اعلٰی عہدیدار بھی شامل ہونگے۔
دولت کی نمائش پیش کرتی یہ شادی ایک ایسے ملک میں ہورہی ہے جس ملک کے 80 کروڑ افراد ہر ماہ پانچ کیلو مفت راشن پر زندگی بسر کرتے ہیں۔ اسی کو کہتے ہیں “ایسی بلندی ایسی پستی”
