کے این واصف
ہمارے ملک کے سرکاری اسپتالون کی شبیہ اچھی نہیں ہے۔ مگر آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) ملک کے بڑے اور قبلِ بھروسہ اسپتال منانے جاتے ہیں۔ مگر پچھلے دنوں AIIMS کی بھی قلعی کھل گئی۔ معروف یوٹیوب چیانل آرٹیکل 19 کی خبر کے مطابق AIIMS گورکھپور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر وبھا دتتا کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ فوری AIIMS کی ایمبولنس طلب کی گئی۔ مگر انھیں علاج کے لیے سرکاری AIIMS میں نہیں بلکہ شہر کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کریاگیا۔ یعنی خود AIIMS کی ڈائریکٹر نے اپنے علاج کے لیے AIIMS پر بھروسہ نہیں کیا۔
یہ خبر سنکر ایک لطیفہ یاد آیا۔ کسی رسٹورنٹ میں ایک شخص نے کھانے کے کچھ آئٹمز آڈر کئے۔ کھانا شروع کیا تو محسوس کیا کہ کھانا بہت بے ذائقہ ہے۔ کسی میں شدید مرچ تو کسی میں نمک ندارد۔ ناراض شخص نے بیرر سے شکایت کی اور کہا کہ تمھاری رسٹورنٹ کا کوئی آئٹم کھانے کے لائق ہی نہیں۔ جاؤ اور ایک چائے ہی لے آؤ۔ اس شخص نے چائے کی پہلی چسکی لی اور بھڑک اٹھا۔ کہا یہ کیا رسٹورنٹ ہے۔ چائے تک گرم نہیں۔ جھلّا کر بولا جاؤ اور فوری تمھارے منیجر کو بھیجو۔ بیرر نے کہا سر آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔ منیجر صاحب سامنے والی رسٹورنٹ میں لنچ کرنے گئے ہیں۔

