
jawazat
کے این واصف
موسم حج کے آغاز سے قبل ہر سال حدود مکہ مین عام آدمیون (غیر حجاج) کے داخلے پر تحدیدات عائد کردی جاتی ہین۔ اجازت نامہ کے حامل افراد ہی مکہ مین داخل ہوسکتے ہین۔ اس سلسلہ مین سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگرین “جوازت” نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن کے لیے “مکہ پرمٹ” کے اجرا کی ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پرمٹ کے اجرا کے لیے انفرادی سطح پر “ابشر” پورٹل اور اداروں کی جانب سے کارکنوں کے لیے “مقیم” پلیٹ فارم پر درخواست فارم بھر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق محکمہ جوازات کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے لیے “مکہ پرمٹ” کا اجرا یونیفائیڈ پورٹل “تصریح” سے کیا جائے گا جسے وزارت داخلہ نے تمام اداروں سے مربوط کیا ہے۔
“مکہ پرمٹ” کے لیے غیرملکی کارکن، گھریلو ملازمین، منفرد اقامہ ہولڈرز، سرمایہ کار ، سعودی شہری کی والدہ اور جی سی سی ممالک کے شہری درخواست دے سکتے ہیں۔ پرمٹ ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو حج سیزن کے دوران مکہ میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے مکہ جاتے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ شہر کے اقامہ ہولڈرز پرمٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ واضح رہے کہ امسال 23 اپریل سے ہی مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کے لیے “مکہ پرمٹ”لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے والوں کو واپس لوٹا دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے عمرہ ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اپریل 2025 سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔