کے این واصف
سعودی سکیورٹی فورسز کی یہ ایک قبل ستائش حکمت عملی ہے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے اور قیام کرنے والوں پر مسلسل نظر رکھتی ہے اور ان کے گرفتاریاں عمل میں لاتی ہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 14 ہزار 542 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 12 ہزار 945 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 6 سے 12 اگست 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 216 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 843 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 483 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار457 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 67 فیصد ایتھوپین، 32 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
