حیدرآباد – (پریس نوٹ)
محترمہ شبانہ انجم ایم اے بی ایڈ اردو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکنڈ لانسر گولکنڈہ بنت جناب محمد خواجہ معین الدین، زوجہ جناب مرزا عباد اللہ بیگ کی بہترین تعلیمی خدمات پر اردو اکیڈمی جدہ حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے انہیں "بیسٹ ٹیچر” ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ سینئر صحافی جناب حسّام الدین ریاض کے ارسال کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس سلسلے میں منعقد تقریب صدرارت جناب شیخ ابراہیم جس کا انعقاد سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں ہوا۔ محترمہ شبانہ انجم کا تقرر دسمبر 1997ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول سواران کریم نگر پر عمل میں آیا تھا۔ خاص بات یہ رہی کہ محترمہ شبانہ انجم نے اسی اسکول سے ایس ایس سی تک تعلیم حاصل کی تھی انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فرسٹ لانسر کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اردو گولکنڈہ پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس تقریب میں سرپرست اردو اکیڈمی جدہ حیدرآباد چیاپٹرجناب شیخ ابراہیم کے علاوہ دیگر ذمہ داران جناب سلیم احمد فاروقی، جناب محمد لیاقت علی خان کے علاوہ مہمانان جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا، پروفیسر مصطفی علی سروری مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر جاوید کمال، سینیئر صحافی روزنامہ سیاست جناب ریاض احمد، جناب محمد امین الدین انصاری کے علاوہ دیگر معززین شہر موجود تھے۔ جدہ اردو اکیڈمی کا ایوارڈ ملنے پر محترمہ شبانہ انجم کو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب بالو نائک، ہیڈ مسٹریس محترمہ نسرین سلطانہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکنڈ لانسر گولکنڈہ کے اساتذہ کرام، ڈپٹی آئی او ایس خیریت آباد منڈل جناب بشیر الدین، جناب محمد عبدالعلیم پی آر ٹی یو کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین اور حافظ مرزا ثنا اللہ بیگ اطیب، حافظ مرزا محمد بیگ عدین اور ارکان خاندان نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ محترمہ شبانہ انجم نے ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر اردو اکیڈمی جدہ کے تمام ذمہ داران کے علاوہ مبارکباد دینے والے تمام اساتذہ اور عہدیداران تعلیمات سے اظہار تشکر کیا۔
