حیدرآباد، (پریس نوٹ )
عالمی سطح پرمقبولیت حاصل کرنے والے “ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز” حیدرآباد کے زیرِ اہتمام حفظِ قرآن مجید کے دو عظیم الشان مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 32 ہزار 500 روپے مالیت کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ ان میں 4 لاکھ 32 ہزار 500 روپے کے نقد انعامات اور 4 لاکھ روپے مالیت کے چار عمرہ پیکیجس شامل ہیں۔ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد کے بانی و چیئرمین اور ایس آر زیڈ انٹرپرائزز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر قاری محمد عبدالرحمن کی سرپرستی و قیادت میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کا بنیادی مقصد ملک بھر کے باصلاحیت حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حفظِ قرآن، تجوید اور حسنِ تلاوت کے فروغ کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ان مقابلوں میں تیسرا آل انڈیا مقابلہ حفظِ قرآن حیدرآباد 2026 اور ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد کے اشتراک سے صوت القرآن فاؤنڈیشن، پورنیہ، بہار کے زیرِ اہتمام بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے خصوصی مقابلہ حفظِ قرآن شامل ہیں۔ان مقابلوں کوحرمین شریفین کے ائمہ کرام اور عالمی شہرت یافتہ علمائے دین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہے۔ ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونِ ملک بھی نمایاں شہرت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔خصوصاً مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین سے وابستہ معزز ائمہ کرام، ممتاز قراء، مشائخ اور عالمی شہرت یافتہ علمائے دین کی جانب سے اس قرآنی تحریک کو حوصلہ افزائی، دعاؤں اور ستائش سے نوازا گیا ہے۔قاری محمد عبدالرحمن کی قیادت میں یہ پروگرام حفاظِ کرام کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک اہم قومی و بین الاقوامی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2025ء میں منعقدہ دوسرے ایڈیشن میں ہندوستان کی 19 ریاستوں سے 900 سے زائد حفاظِ کرام نے رجسٹریشن کروایا تھا، جو اس پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔تیسرا آل انڈیا مقابلہ حفظِ قرآن، حیدرآباد 2026حیدرآباد کے تیسرے آل انڈیا مقابلہ حفظِ قرآن میں 2 لاکھ 45 ہزار روپے کے نقد انعامات کے علاوہ تین عمرہ پیکیجز دیے جائیں گے۔پہلا انعام: 1,00,000 روپے نقد مع عمرہ پیکیج کے علاوہ دوسرا انعام 50,000 روپے نقد مع عمرہ پیکیج کے علاوہ تیسرا انعام 25,000 روپے نقد مع عمرہ پیکیج رکھا گیا ہے۔ چوتھے سے دسویں مقام تک کامیاب ہونے والوں کو سات ترغیبی انعامات، فی کس 10,000 روپے رکھے گئے ہیں۔
پہلے تین کامیاب حفاظِ کرام کے عمرہ پیکیجس کی اسپانسرشپ عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپ، پرانی حویلی، حیدرآباد کی جانب سے کی جا رہی ہے۔شرائط و ضوابط کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے قاری عبدالرحمن نے بتایا کہ مقابلے میں شرکت کے خواہش مند حفاظِ کرام کا مکمل قرآن مجید حفظ ہونا ضروری ہے۔ جبکہ ان کی عمر 30 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔شرکاء کی جانچ حفظ کی مضبوطی، تجوید، مخارج، تلفظ، حسنِ صوت اور معیارِ تلاوت کی بنیاد پر کی جائے گی۔گزشتہ ایڈیشنز میں پہلا یا دوسرا مقام حاصل کرنے والے حفاظِ کرام دوبارہ شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔مقابلہ مختلف مراحل، یعنی ابتدائی جانچ، انتخابی مرحلے، سیمی فائنل اور فائنل پر مشتمل ہوگا۔منتخب فائنلسٹ کے لیے سفر، قیام اور طعام کے انتظامات منتظمین کی جانب سے کیے جائیں گے۔اس عظیم الشان مقابلے کا فائنل دسمبر 2026ء میں حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15- اکتوبر 2026ءہےفون 9700639314 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صوت القرآن فاؤنڈیشن پورنیہ کے اشتراک سے خصوصی مقابلہ حفظِ قرآن بھی منعقد کیا جا رہا ہےایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد کی قرآنی خدمات کو مزید وسعت دیتے ہوئے صوت القرآن فاؤنڈیشن، پورنیہ، بہار کے اشتراک سے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک خصوصی مقابلہ حفظِ قرآن منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ 28 اور 29 نومبر 2026ء، بروز ہفتہ و اتوار، مدرسہ تحفیظ القرآن، لائن بازار، پورنیہ، بہار میں منعقد ہوگا۔
اس مقابلے میں 3الگ الگ زمروں میں 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کے نقد انعامات اور ایک عمرہ پیکیج دیا جائے گا۔گروپ اول لڑکوں کے لیے (مکمل حفظِ قرآن) ہوگا جس میں پہلا انعام عمرہ پیکیج’دوسرا انعام: 41,000 روپے نقد”اوراورتیسرا انعام: 31,000 روپے نقد ہوگاگروپ دوم لڑکیوں کے لیے (مکمل حفظِ قرآن)رکھا گیا ہےپہلا انعام: 41,000 روپے نقد’دوسرا انعام31,000 روپے نقد’اورتیسرا انعام: 21,000 روپے نقد ہوگا
گروپ سوم لڑکے و لڑکیاں (دس پاروں کا حفظ)کے لیے رکھا گیا ہے جس میں پہلا انعام: 10,000 روپے نقد’دوسرا انعام: 7,500 روپے نقد اورتیسرا انعام: 5,000 روپے نقد رکھا گیا ہےتمام شرکاء کے لیے مقررہ عمر، حفظ کی اہلیت اور دیگر شرائط و ضوابط کی پابندی ضروری ہوگی۔اس کے لیےرجسٹریشن کی آخری تاریخ: 20 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 8521195340 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دونوں مقابلوں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے سے زائد کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
دونوں مقابلوں کے لیے اعلان کردہ انعامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
حیدرآباد مقابلے کے نقد انعامات: 2,45,000 روپے اورپورنیہ مقابلے کے نقد انعامات: 1,87,500 روپے رکھے گئے ہیں اس طرح سےمجموعی نقد انعامات 4,32,500 روپے ہیں چار عمرہ پیکیجز کی مالیت: 4,00,000 روپے ہےانعامات کی مجموعی مالیت: 8,32,500 روپے۔ قاری عبدالرحمن نے بتایا کہ ان مقابلوں کا مقصد حفاظِ قرآن کی عزت افزائی اور نئی نسل کو قرآن مجید سے وابستہ کرنا ہے۔ انھون نے یہ کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت اعزاز اور باعثِ سعادت ہے کہ ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد کو حرمین شریفین کے معزز ائمہ کرام، عالمی شہرت یافتہ علمائے دین، مشائخ اور ممتاز قراء کی جانب سے پذیرائی، حوصلہ افزائی حاصل ہوئی ہے۔ ہمارا مقصد محض مقابلے منعقد کرنا اور انعامات تقسیم کرنا نہیں، بلکہ نئی نسل میں قرآن مجید سے جوڑنا حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک باوقار مقام فراہم کرنا ہے۔ہر حافظِ قرآن ہماری ملت کا قیمتی سرمایہ ہے۔ ایک حافظ کی تیاری کے پیچھے برسوں کی محنت، اساتذہ والدین کی جدوجہد شامل ہوتی ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ حیدرآباد کو حفظِ قرآن، تجوید اور حسنِ تلاوت کے ایک عالمی مرکز کی حیثیت حاصل ہو اور ہندوستان کے دور دراز علاقوں، چھوٹے شہروں، دیہاتوں اور مدارس میں موجود باصلاحیت حفاظِ کرام کو بھی اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا مناسب موقع ملے۔صوت القرآن فاؤنڈیشن پورنیہ کے ساتھ ہمارا اشتراک اسی مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے حفاظِ کرام کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
قاری محمد عبدالرحمن نے اہلِ خیر حضرات، تاجروں، صنعت کاروں، فلاحی اداروں، تعلیمی تنظیموں اور اہلِ ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ ان قرآنی مقابلوں کی کامیابی کے لیے مالی تعاون اور اسپانسرشپ فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ حافظِ قرآن کی حوصلہ افزائی محض ایک عطیہ یا صدقہ نہیں، بلکہ قرآن مجید کی خدمت، دینی تعلیم کے فروغ اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک سرمایہ کاری ہے۔اجتماعی تعاون سے ہم ہندوستان کے ہزاروں حفاظِ کرام تک پہنچ سکتے ہیں اور اس قرآنی تحریک کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔”منتظمین نے ملک بھر کے مدارس، حفظِ قرآن کے اداروں اور دینی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہل اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو ان مقابلوں میں شرکت کی ترغیب دیں اور مقررہ آخری تاریخوں سے قبل رجسٹریشن مکمل کروائیں۔رجسٹریشن اور رابطے کی تفصیلات ایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد 2026ہےتیسرا آل انڈیا مقابلہ حفظِ قرآن گرانڈ فائنل: دسمبر 2026ء، حیدرآبادرجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026ءہےرابطہ فون 9700639314پر کیا جا سکتا ہےایس آر زیڈ ماہر القرآن ایوارڈز حیدرآباد، بااشتراک صوت القرآن فاؤنڈیشن، پورنیہ ہےمقابلے کی تاریخ: 28 اور 29 نومبر2026ءہےمقام: مدرسہ تحفیظ القرآن، لائن بازار، پورنیہ، بہار ہےرجسٹریشن کی آخری تاریخ: 20 اکتوبر 2026ءہےتفصیلات فون نمبر 8521195340سے حاصل کی جاسکتی ہیں اوراسپانسرشپ، عطیات اور دیگر معلومات کے کے لیے 9000004181 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
