حیدرآباد – کے این واصف
جن سوراج پارٹی بہار کے قائد اور بہار مین تعلیمی میدان کی سرگرم شخصیت عبیدالرحمان کا حیدرآباد آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔ جس کا اہتمام معروف صحافی میر محسن علی نے کیاتھا۔ اس موقع پر محمد قیصر صدر تنظیم ہم ہندوستانی کے ہاتھون عبید الرحمان کی تہنیت و شال پوشی کی گئی اور میر محسن علی نے یادگاری تحفے پیش کئے۔ اس موقع پر صحافی محمد سیف الدین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ عبیدالرحمن نے سعودی عرب میں ایک لمبا عرصہ گزارا۔ وہ سعودی عرب کے سماجی حلقون مین کافی مقبول تھے۔ خلیجی ممالک میں ان کے وسیع رابطے ہین۔ سعودی عرب میں انھوں نے “بہار فونڈیشن” کے صدر کی حیثیت سے برسوں سماجی خدمات انجام دیں۔
عبید الرحمان پٹنہ بہار مین سماجی و سیاسی سرگرمیون کے علاوہ وہ تعلیمی ادارے “رحمان 30” سے منسلک ہین۔ وہ معروف تعلیمی تحریک شاہین فاؤنڈیشن کے سربرہ محمد عبدالقدیر کی دعوت پر کرناٹک کے بیدر شہر تشریف لائے تھے اور واپسی پر کچھ دیر حیدرآباد مین توقف کیا اور اپنے ریاض کے دیرینہ احباب سے ملاقات کی۔
