
ممبئی – کے این واصف
چیف منسٹر مہاراشٹرا دیوندر فڈنویس مساجد کے لوڈاسپیکرز پر پابندی عائد کرنے اور عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت اور قربانی کی ادائیگی پر غیر مجاز افراد کی جانب سے مداخلت کے مسائل پر سماج وادی پارٹی کے وفد نے نمائندگی کی۔ سماج وادی پارٹی کے جاری ایک بیان کے مطابق صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا ابوعاصم آعظمی نے اپنے ایک وفد کے ساتھ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ ابوعاصم نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ریاست مین پولیس مساجد پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے لوڈاسپیکرز نکلوارہی ہے اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جارہاہے۔ جس سےمسلمانون مین بےچینی پائی جاتی ہے اور علاقے مین لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہورہاہے۔ جبکہ اس سلسلے مین سپریم کورٹ کی واضح ہدایت موجود ہے۔ ابوعاصم نے کہا کہ متعلقہ پولیس کو چاہئے کہ مسجد کے انتظامیہ کو طلب کرکے لوڈاسپیکرز کب، کیسے اور کتنے وقت کے لئے استعمال کرنے پر عدالت عالیہ کی ہدایت کی روشنی مین مسجدانتظامیہ کو ہدایت جاری کرے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہین لوڈاسپیکرز استعمال کرتی ہین مگر مساجد کے کچھ زیادہ سختی برتی جارہی ہے۔ ابوعاصم نے بتایا کہ چیف منسٹر نے فوری طور پر کمشنر پولیس سے رابطہ کیا اور سماج وادی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔