
حیدرآباد ۔ کے این واصف
نواب مرزا خان داغ دہلوی کے120 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ادبی بزم تحبیب کے زیرِ اہتمام ہندوستان کے چار تاریخی شہروں دہلی، لکھنؤ، رامپور، اور حیدرآباد “رنگ داغ ” کے عنوان سے ادبی تقاریب کے انعقاد کا انعقاد عمل مین آئیے گا۔
حیدر آباد میں یہ ادبی نشست وجے نگر کالونی، زمرس اے بی سی بینکوئٹ ہال میں 25مئی 2025 اتوار کی صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔
اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین، ڈاکٹر ایس ایم ڈی نعمان صاحب ہوں گے۔
نظامت کے فرائض جناب نجیب احمد نجیب انجام دیں گے۔
مدعو شعرائے کرام و شاعرات میں جناب محسن جلگانوی، جناب محمود شاہد، جناب سردار سلیم، جناب نجیب احمد نجیب، جناب سعداللہ خان سبیل، جناب سیف نظامی،جناب غوث خان عارف، محترمہ ناہید اختر، اور محترمہ ممتاز سلطانہ کے نام شامل ہیں ۔
تقریب کے نگراں کار جناب محمود شاہد ، مدیر افسانہ نما ، سی ای او وسیلہ اردو ٹی وی ہیں۔
ادبی محرک : حمزہ عجمی اور شیفتہ شعر و ادب طارق فیضی کے نام شامل ہیں "رنگ داغ” کے سلسلے میں دہلی، لکھنؤ اور رامپور میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی تفصیلات بھی جلد ہی جاری کی جائیں گی۔