حیدرآباد ۔ کے این واصف
حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پہاڑی شریف میں فلاحی ادارے “ایف ایم ایس” (فخرِ محمودہ و شجاعت) کے زیر اہتمام 60 ہزار مربع فٹ جیسے وسع و عریض رقبہ پر اسلامک سنٹر، نمز گاہ، اولڈ ایج ہوم، یتیم خانہ، عصری پولی کلینک، ایمبولنس کی سہولت، طلبہ کے لیے ہاسٹل اور وسیع گارڈن واکُنگ ٹراک وغیرہ تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ماہ رمضان کی مناسبت سے سب سے پہلے اسلامک سنٹر کی نماز گاہ کا افتتاح 19 فروری کی شام عمل میں آئے گا جہان ترویح کا اہتمام بھی رہے گا۔ ان تفصیلات کا اعلان ایف ایم ایس ویلفیر ٹرسٹ کے صدر نشین محمد حسن نواز خان نے ایک پریس کانفرنس مین کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی حیدرآباد شاخ کے ذمہ دار مرزا کریم بیگ بھی موجود تھے۔ چار دہائیوں سے امریکہ میں مقیم سینئر سائنسدان مسٹر حسن نواز خان نے بتایا کہ یہ ٹرسٹ گزشتہ کئی برس سے خاموش انسانی خدمت میں مصروف ہے۔ یہ ٹرسٹ دنیا کے 32 مقامات پر سرگرم عمل ہے۔ حسن نواز خان نے بتایا کہ پہاڑی شریف (نزد درگاہ حضرت بابا شرف الدین) مین زیر تعمیر اس ڈریم پروجکٹ میں وسیع اسلامی سنٹر معہ نماز گاہ کے علاوہ ایک بیت المعمرین (اولڈ ایج ہوم) جس میں عام افراد کے لیے مفت اور انفرادی اپارٹمنس جو صاحب حیثیت کے لیے بعوض ادائیگی دستیاب رہیں گے۔ اسی طرح مستحقین کے لیے یتیم خانہ اور مفت قیام و طعام اور طلبہ (لڑکے،لڑکیون) کے ہاسٹل (آن پیمنٹ) کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔ یہاں مقیم افراد سہولت کے لیے کامپلیکس میں تمام عصری سہولیات کے ساتھ ایک پولی کلینک بھی رہے گا۔ پیڈ اولڈ ایج ہوم اور طلبہ کا ہاسٹل گلف اور دیگر ممالک مین مقیم این آر آئیز کی سہولت کے پیش نظر تعمیر کئے جارہے ہیں جو حیدرآباد شہر میں اپنے بزرگون اور بچون کی نگاہ داشت سے قاصر ہیں۔
صدر نشین ایف ایم ایس ٹرسٹ محمد حسن نواز خان نے بتایا کہ اب تک یہ ٹرسٹ اپنے کروڑہا روپئے کے اخراجات اپنے افراد خاندان اور مخیر احباب کے مالی تعاون سے چل رہاہے۔ انھون نے کہا کہ اگر کوئی این آر آئیز یا دیگر اہل خیر حضرات ٹرسٹ کے لیے اپنا دست تعاون دراز کرنا چاہین تو وہ حیدرآباد میں سل نمبر 9063762718 یا امریکہ میں فون نمبر (312-1) 685-0786 یا www.fmswelfaretrust.org سے رابطہ قائم کریں
