
ریاض ۔ کے این واصف
سماج وادی پارٹی، مہاراشٹرا کے صدر و رکن قانون ساز اسمبلی ابوعاصم آعظمی مختصر دورے پر ان دنون ریاض میں ہیں۔ ریاض میں ان کی آمد پر معروف صاحب خیر و بزنس میں راشد علی شیخ نے ابو عاصم آعظمی کے اعزاز مین خیرمقدمی ظہرانے کا اہتمام کیا۔ جس میں سماجی تنظیموں کے اراکین اور معززان شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راشد شیخ نے خیرمقدم کیا۔ اس محفل میں باہمی دلچسپی کے امور دیگر موضوعات پر کافی دیر گفتگو رہی۔