
ریاض ۔ کے این واصف
مسح کنسٹرکشن کمپنی (MASAH specialized construction) کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق انجینئر محمد یوسف علی کو مسح کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
انجینئر یوسف علی 17 سال کے طویل عرصہ سے مسح کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہین بشمول حالیہ عہدہ چیف آپریٹنگ آفیسر (COO).انجینئر یوسف علی نے بحیثیت آپریشنل آفیسر کمپنی مین کلیدی کردار ادا کیا ہے جس نے ادارے کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچایا۔
ان کا اسٹریٹجک نقطہ نظر، پیشہ انجیئرنگ پر گرفت، مہارت اور تجربے نے کمپنی کو ترقی کی منزلوں پر پہنچایا۔ امید کہ مسرت کی اس گھڑی میں ہم سب بشمول ہمارے بہی خواہ انجینئر یوسف علی کے ساتھ میں۔