ریاض ۔ کے این واصف
ہندوستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سال 2025 کے لیے پراواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ (PBSA) حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین عزاز دنیا بھر مین غیر مقیم ہندوستانیون کو ان کی غیر معمولی خدمات کے عوض “پرواسی بھارتیہ دیوس” (PBD)کے موقع پر دیا جاتا ہے۔ حسب روایت 18واں جشن امسال 10-8 جنوری بھونیشور مین منایا جائے گا۔
دنیا بھر سے اس سال کے 27 ایوارڈ پانے والون مین سعودی عرب سے ڈاکٹر سید انور خورشید کے علاوہ پروفیسر اجئے رانے اور ڈاکٹر ماریا لینا جون فرنانڈیس (آسٹریلیا) ڈاکٹر فلومینا حارس (بارباڈوس) سوامی سنیوکتانند (فیجی) سرسوتی ودیا (گویانا) ڈاکٹر لیکھ راج (جاپان) ڈاکٹر پریم کمار ( کارگیا رپبلک) سوکتھوا چودھری (لواس) کرشنا سوجانی( مالوی) ڈاکٹر وی کے سبرامنیم (ملیشیا) ڈاکٹر سریتا (موریشس) ابھیئے کمار (مالدوا) ڈاکٹر رام نواس (میانمار) جگناتھ شیکھر آستانہ (رومانیا) ہندوستانی سماج (روس) مسز سدھارانی گپتا (روس) اتم اروند تیمورکر (سنگاپور) رابورٹ مسیح نہار (اسپین) ڈاکٹر کوشک لکشمی داس رامیا (تنزانیہ) ایچ ای کرستائن، راما کرشنا ائیر (متحدہ عرب امارات) بی۔ سبیا رمیش بابو (یوگانڈا) بی۔ اوشاکماری پراشر (یوکے) ڈاکٹر شرد لکھن پال، شرمیلا فورڈ اور روی کمار (امریکہ) شامل ہین۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کی سےبراہی مین ایک جوری/ایوارڈ کمیٹی PBSA پانے والون کے نامون کو قطعیت دیتی ہے۔ ایوارڈ یافتہ گان کو یہ ایوارڈز 8 جنوری کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھون پیش کئے جاتے ہین۔
ڈاکٹر سید انور خورشید نیشنل گارڈز ہسپتال، ریاض میں کام کرنے والے ایک سینئر ڈاکٹر ہیں۔ وہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی طبی خدمات، کمیونٹی خدمات اور KSA میں ڈائاسپورا کی تعلیم کے لیے دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر، ڈاکٹر سہیل عجاز خان نے ڈاکٹر انور کو پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ 2025 سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے KSA میں طبی خدمات، کمیونٹی خدمات اور ڈائاسپورا کی تعلیم میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔

