کے این واصف
سعودی کابینہ نے منگل کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ 2027 کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔
نئے بجٹ میں کل اخراجات 1.392 ٹریلین
ریال جبکہ مجموعی آمدنی 1.202 ٹریلین ریال تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جبکہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 190.56ارب ریال لگایا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے وزرا اور حکام کو ہدایت کی وہ اپنی ذمہ داری کے شعبوں میں بجٹ کے ترقیاتی اور سماجی پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کو دگنا کریں۔
ولی عہد نے مالی سال 2027 کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا ہے حاصل
ان کا کہنا تھا ’وژن 2030 کا تیسرا مرحلہ گزشتہ دو مراحل کی اصلاحات و کامیابیوں کا مظہرہے جس کا مقصد وژن کے اثرات کو شہریوں کی زندگیوں میں مزید نمایاں کرنا۔
انہوں نے کہا ’بنیادی ڈھانچے، شہریوں، مقیمین اور زائرین کے لیے بنیادی خدمات، ٹرانسپورٹ اورلاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رہے گی جس سے مملکت کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطے مضبوط ہوں گے۔
موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات کے حوالے سے انہوں نے سعودی معیشت کی مضبوطی اور تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت، لچکدار مالی پالیسیوں اورمختلف اداروں کے موثر تعاون کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا۔
سعودی ولی عہد نے قومی سلامتی اور استحکام کو ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے عسکری و دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور سرحدوں پر تعینات اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو بھی سراہا۔
