جئے پور
جئے پور کے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ سہ روزہ “پنک فیسٹ” کے اختتامی سیشن میں منعقدہ ایک شاندار مشاعرے میں شعراء نے اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے محفل لوٹ لی۔
مشاعرے کی صدارت مشہور شاعر لوکیش کمار ساحل (جئے پور) نے کی، جنہوں نے ترنم میں اپنا کلام پیش کیا۔ سحر نصیرآبادی مشاعرے کے نائب صدر (شریک صدر) تھے۔
مشاعرے میں ایم آئی ظاہر (جودھپور)، شائستہ مہ جبیں، ایوب بسمل(جے پور)، بکل دیو، شروتی چھایا، دیپک کامل (چورو)، پون شرما بھادرا، رویندر گرگل، مونیکا شرما، راہل شرما راج (دھولپور)، اشوک مکھرجی، سشما گپتا (شری گنگا نگر) اور اروند شرما نے اپنا بہترین کلام نذرِ سامعین کیا۔
مشاعرے کی نظامت کے فرائض شائستہ مہ جبیں نے انجام دیے۔ اس موقع پر شعراء کو سامعین کی جانب سے خوب داد و تحسین ملی۔
یہ لٹریچر فیسٹیول 6 سے 8 فروری تک جاری رہا، جس کے دوران ہندی، اردو اور راجستھانی ادب و صحافت پر مبنی مختلف نشستیں منعقد کی گئین۔ اس تقریب میں ملک بھر سے مندوبین اور ادباء نے شرکت کی۔ آخر میں منتظم مایا مرگ نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
