کے این واصف
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریا کانت کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ اگر ہر شہری صحافی ہوجائے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے پچھلے ہفتہ CJP کے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے صحافیون پر ہوئے ظلم اور تشدد کے واقعات پر میڈیا (گودی میڈیا نہیں) میں اٹھی آواز کے ردعمل کے طور پر یہ بیان دیا تھا۔
کیا چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جاسکتاہے کہ کیا ہر شہری قانون کا محافظ اور منصف بن کر صرف شک کی بنیاد پر کسی کو بھی ملز م ٹھہرا دے اور ماب لنچنگ کے ذریعہ برسرے موقع فیصلہ سادر کرتے ہوئے سزائے موت دے دیں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ یعنی شہری قاتل بنے مسئلہ نہیں صحافی بنے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔
