کے این واصف
میڈیا میں خبر عام ہوئی کہ تلنگانہ بلدی انتخابات میں ایک خاتون پولنگ بوتھ پر چاقو لیکر پہنچی۔ اس خبر کی سرخی یوں تھی “عادل آباد میں بلدی انتخابات کے دوران حیران کن واقعہ، ووٹ ڈالنے آئی خاتون کے پاس سے چاقو برآمد”
اس سرخی میں “حیران کن واقعہ” پر حیرانی ہوئی کیونکہ جس ملک میں کھلے عام مردوں گھر گھر تلواریں تقسیم کی جاتی ہیں اور خواتین کو گھر میں سبزی کاٹنے کے چاقو کے علاوہ گردن کاٹنے کا چاقو بھی رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہو وہاں کسی عورت کا اپنے ساتھ چاقو رکھنے کی خبر میں خاتون کا اپنے ساتھ چاقو رکھنے کی خبر میں “حیران کن واقعہ” لکھنا ہمین کچھ “حیران کن” لگا۔
