“سعودی عریبہ جیولری ایکسپوزیشن 2025”
جدہ میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش۔
کے این واصف
عروس البلاد جدہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی جواہرات کی نمائش بعنوان Saudi Arabia Jewelry Exposition (EAJEX 2026) کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نمائش کا اہتمام جم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (GJEPC) نے انڈین قونصلیٹ جدہ، چیمبر آف کامرس جدہ و مکہ کے تعاون سے کیاتھا۔ یہ سہ روزہ نمائش 11 سے 13 ستمبر 2025 جاری رہی۔ جس مین 200 سے زائد ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے جیولری تاجرون نے حصہ لیتے ہوئے بہترین زیورات اور ہیرے جواہرات کے نمونے پیش کئے۔
افتتاحی تقریب میں پرنسس نورہ الفیصل، سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، قونصل جنرل فھد احمد خاں سوری، سفارت خانہ ہند ریاض، انڈین قونصلیٹ جدہ کے اعلی عہدیدار اور ہند و سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے اس نمائش کے ذریعہ دونون ممالک کے درمیان جیولری صنعت اور تجارت کے فروغ کے عمل کی ستائش کی۔
اس موقع کے لئے ہندوستانی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز پیوش گوئل نے اپنا خصوصی پیام روانہ کیا۔
قونصل جنرل انڈیا برائے سعودی عرب فھد احمد خاں سوری نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
