کے این واصف
سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کی قائم مقام گورنر برائے “جنرل اتھارٹی آف ٹریڈ” محمد عبدالجبار سے ملاقات۔ مسز منواسمرتی کونسلر اکنامکس اینڈ کامرس سفارت خانہ ہند بھی اس ملاقات مین سفیر کے ہمراہ رہین۔
سفارت خانہ ہند ریاض کے X اکاؤنٹ پر جاری اطلاع کے مطابق اس ملاقات مین سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں اور گورنر محمد عبد الجبار نے دونون ممالک کے درمیان تجارتی امور کے مزید فروغ، تجارتی ادارون، تجارتی وفود کو سہولتون اور تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ تاریخی اہمیت کے حامل ہند سعودی تعلقات تجارت سمیت ہر سطح پر خوشگوار اور مستحکم ہین۔ یہان اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگاکہ سعودی عرب مین 26 لاکھ سے زائد ہندوستانی برسرے کار ہین۔
