
ریاض – اردو زبان و ادب کی گرانقدر خدمات انجام دینے والے معروف شاعر ، سعودی عرب کی ادبی محافل کے مقبول ناظم و ہر دل عزیز شخصیت کے مالک جناب میر فراست علی خسرو کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد "محبانِ فراست” اور HBU (ہندوستانی بزمِ اردو) ریاض کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس جمعرات، 10 جولائی 2025 کو شام 7:30 بجے منعقد ہوگا، جس کی حتمی مقام کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
مرحوم میر فراست علی خسرو، جو حال ہی میں حیدرآباد، ہندوستان میں اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوئے، نہ صرف علمی دنیا کا روشن چراغ تھے بلکہ ایک باوقار اور ہمدرد شخصیت کے مالک بھی تھے۔ ان کی یاد میں منعقد کیا جانے والا یہ تعزیتی اجلاس ایک نذرانۂ عقیدت ہے، جس میں ان کے احباب، شاگرد، اور اردو دوست شرکت کریں گے۔
اس پروگرام میں شریک افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنی شرکت کی تصدیق جلد از جلد کروائیں۔ اجلاس کے دوران مختصر تقاریر یا کلام پیش کرنے کے خواہشمند افراد سے درخواست ہے کہ وہ تین منٹ کے لیے اپنی شمولیت کی تصدیق منتظمین سے رابطہ کر کے درج کرائیں۔
تمام اہلِ ذوق اور اہلِ اردو سے گزارش ہے کہ وہ اس اجلاس میں بھرپور شرکت کر کے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں اور ان کے علمی و شخصی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کریں۔ مزید براں، ریاض میں مقیم دیگر محبانِ فراست تک یہ پیغام پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
