
حیدرآباد ۔ کے این واصف
انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زہرہ ناز ماریہ نے 981 نشانات حاصل کرتے ہوئے اسٹیٹ رینک سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا تعلق ضلع نظام آباد سے ہے۔ زہرہ کاکتیہ کالج کی طالبہ ہیں۔ وہ اطہر محی الدین (ریاض سعودی عرب) کی دختر اور سینئر کانگریس قائد اظہر محی الدین کی بھتیجی ہین۔ اطہر محی الدین ریاض کی سماجی سرکلز کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ زہرہ کی شاندار کامیابی پر ان کے افراد خاندان، عزیز و اقارب اور ضلع نظام آباد میں خوشی کی لہر ہے۔