
کے این واصف
ریاض شہر مین مختلف علاقون مین چہل قدمی کرنے کے شوقین افراد کے لئے وسیع اور خوبصورت ٹراکس تعمیر کئے گئے ہیں۔ ان ٹراکس پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی فورس ایک نئے انداز سے حرکت میں آئی ہے۔ اسے “فٹ پٹرولنگ” کا نام دیا گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے واکنگ ٹریکس پر عوام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورس کے دستے الیکٹرک اسکوٹر اور جدید آلات سے لیس ہیں اور وہ گشت کرکے آنے والے لوگوں کو یہ اطمینان دلا رہے ہیں کہ وہ پوری طرح محفوظ ہیں۔
شہر بھر میں قائم اسپورٹس ٹریکس میں سکیورٹی فورس کی یہ شاندار کارکردگی قابل دید ہے کیونکہ فٹ پٹرولنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور انہیں پورے ٹریک کو نیویگیٹ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ چہل قدمی کرنے والوں کو 24 گھنٹے فٹ پٹرولنگ اوررہنمائی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔