
حیدرآباد – کے این واصف
شعبۂ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج رائچوٹی میں “بزمِ جاوید کڑپہ” کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر حیدر علی صاحب پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رائچوٹی کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر عبدالستار ساحر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل گورنمنٹ ڈگری کالج گورنمنٹ ڈگری کالج مین طلباء و طالبات کے لئے تقریری مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو اس تقریب مین انعامات دئیے گئے جس مین توصیفی سند کے علاوہ نقد رقم بھی طلباء شامل تھی۔ مہمان خصوصی پروفیسر عبدالستار ساحر صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اردو زبان سے بے لوث محبت کریں اور اعلی تعلیم حاصل کریں. سستی و کاہلی کو ترک کرتے ہوئے نوجوان نسل اردو کی جانب راغب ہو۔ انہون کہا کہ اردو سے بے لوث محبت مین ہی کامیابی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزم جاوید کا مقصد اردو کی ترقی، اردو سے متعلق پروگرام منعقد کرنا اور اردو طلباء کی ہمت افزائی کرنا ہے. بزم کے قیام سے لے کر اب تک مختلف پروگرامز کیے گئے ہیں۔ انھون توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی پروگرامز منعقد کیے جاتے رہین گے۔
اس تقریب میں دونوں کالج کے پرنسپل و اساتذہ شریک رہے۔ اس موقع پر بزم جاوید کے سیکرٹری جناب امتیاز صاحب اور محترمہ ریحانہ پروین صاحبہ، شعبہ اردو سے ڈاکٹر محمد فیض اللہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج نسواں سے محترمہ سبیحہ صاحبہ، محترمہ عائشہ صاحبہ بھی موجود تھے۔
پروگرام کا انعقاد کالج ہذا میں کرنے پر پرنسپل اور صدر شعبہ اردو ڈاکٹر محمد فیض اللہ نے بزم جاوید کے صدر اور اراکین کا شکریہ ادا کیا. گورنمنٹ ڈگری کالج رائچوٹی کی جانب سے پروفیسر عبدالستار ساحر صاحب کی شال پوشی کی گئی.