
کے این واصف
معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر شہاب افسر خاں کو Lokmat Global Excellence ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ہانگ کانگ مین منعقد ایک شاندار تقریب مین ایوارڈ کی پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر افسر خاں کو تعلیم کے میدان مین بے مثال خدمات کے عوض “لوکمت سمٹ اینڈ ایوارڈ 2025” فنکشن مین یہ ایوارڈ معروف فلم اداکار سونی سود کے ہاتھون پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر افسر خاں Winchester انٹرنیشنل اسکول اورنگ آباد کے ڈائریکٹر و پرنسپل ہین۔ افسر خاں نے درس و تدریس کے اپنے 50 سالہ سفر مین ملک اور بیرون ملک کئی معیاری تعلیمی ادارون مین خدمات انجام دین ہین۔ متحدہ عرب امارات اور عمان کے علاوہ آپ نے انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض مین بحیثیت پرنسپل ۱۲ سال خدمات انجام دین۔
ڈاکٹر افسر خاں (BSc, MA, MEd, PhD) خود ایک معروف ادیب ہونے کے علاوہ اردو کی ترقی و ترویج مین آپ کی گراں قدر خدمات ہین۔ اورنگ آباد کے انگلش میڈیم اسکولز مین اردو کو بحیثیت ایک مضمون شامل کروانے مین آپ کی کاوش قابل صد ستائش ہے۔ آپ اردو کی سرگرمیون، محافل کے انعقاد کی سرپرستی کرتے ہین۔ آپ اپنی نوعیت کے منفرد رسالے “افسانہ نما” کے مدیر اعلی ہین۔ شہاب افسر خاں طالب علمی کے زمانے سے افسانے لکھتے رہے ہین۔ آپ کے افسانون کا مجموعہ “میرے افسانے” کے عنوان سے شائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ دوسرا مجموعہ زیر طباعت ہے۔