
کے این واصف
مسجد نبوی شریف کے معززن فضیلت الشیخ ڈاکٹر ایاد احمد عباس شکری نے مدینہ منورہ مین اپنی قیام گاہ پر سعودی عرب مین معروف بزنس مین ڈاکٹر سید این مسعود کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابو عمر شیخ پرویز مدنی بھی موجود تھے۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب مین معروف بزنس مین ڈاکٹر سید این مسعود منیجنگ ڈائریکٹر “سکسس گروپ” اپنے تعلیمی ادارون کو وسعت دیتے ہوئے مقدس شہر مدینہ منورہ مین Success International School کی تیسری برانچ کا عنقریب آغاز کرنے والے ہین۔ واضع رہے کہ سکسس اسکول کی پہلی دو شاخین ایک دہائی سے زائد عرصہ سے ریاض مین قائم ہین اور کامیابی کے ساتھ چل رہی ہین۔ ڈاکٹر مسعود کوئی چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے تعلیمی شعبہ سے وابستہ ہین۔ وہ بین الاقوامی سطح پر معروف نصابی کتابون کے پبلیشرز کے مسلمہ ڈسٹریبیوٹر ہین۔ آپ سابق مین انڈین ایمبیسی کے زیرنگرانی قائم انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کے رکن بھی رھ چکے ہین۔
