
ریاض ۔ کے این واصف
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی حرمین شریفین مین زائرین کی تعداد مین بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ تو ادھر انتظامیہ بھی متحرک ہوجاتا ہے اور زائرین کو سہولتین فراہم کرنے مین کوشاں کوجاتا ہے۔ اس دوران زائرین کے انتظامات مین ٹرانسپورٹ بھی ایک اہم بندوبست ہے۔
لحاظ المدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت مدینہ بس پروجیکٹ نے رمضان کے دوران نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “یس پی اے” کے مطابق مسجد نبوی کی طرف جانے والے سات اہم اسٹیشنوں تک رسائی کی سہولت کےلیے الدیا ثیہ، العیون اور الغرا کے علاقوں میں مفت شٹل بس سروس اسٹیشنوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان کے دوران بسوں کی تعداد، آپریٹنگ ٹائمنگ اور اسٹاپس کو بڑھایا گیا ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد قبا کےلیے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران رہائشیوں اور زائرین کی ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانا ہے۔
یہ بسیں روٹ میپ اور سروس شیڈول کے ساتھ ڈسپلے اسکرین سے لیس ہیں۔ مختلف علاقوں کے لیے الگ نمبرز کی بسیں ہیں۔
سفر اور سیاحت کی خدمات کے علاوہ مساجد، تاریخی مقامات، صحت مراکز سمیت شہر کے اہم مقامات تک اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں۔