ریاض کے این واصف
ریاض میں ہوائے حملوں کی تازہ صورتحال
سعودی ایئرپورٹس پر دو حملوں میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ درجنوں زخمی ہوئے اور املاک کو کچھ نقصان پہنچا۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بیان دیا کہ پچھلے دو دنوں میں ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ابھا ایئرپورٹ پر منگل کو ہونے والے حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی دو غیرملکی خواتین جان سے گئیں، جبکہ سعودی شہریوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بنگلہ دیش اور فلپائن کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
کنگ خالد ایئرپورٹ پر بدھ کو کیے گئے حملے میں ایک سوڈانی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ پانچ سعودی شہریوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ دیگر زخمیوں میں دو مصری شہری اور ایک پاکستانی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کو محکمۂ ہوا بازی نے نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
