کے این واصف
NRI کی سعودی عرب میں خاندان بسانے کی نئی پالیسی
سعودی عرب میں برسرِ کار ہندوستانی سمیت لاکھوں غیرملکی فیملی ویزا حاصل کرنے کے مشکل قوانین کی وجہ سے برسوں سے مجرّد زندگی گزار رہے تھے۔ مملکت کے تازہ اعلان کے بعد غیرملکی باشندوں کو راحت ملی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ نئے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں جن سے ہنر مند غیرملکی کارکن اسکلڈ ورکر اپنے ورک ویزے کی تکمیل کے دوران اہل خانہ کو مملکت میں لا سکتے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ اور افرادی قوت کا تعاون اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
نئے اقدامات کے تحت اہل غیرملکی کارکن اپنی بیوی، 25 سال سے کم عمر بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کو سعودی عرب لا سکتے ہیں۔ NRI کے اہل خانہ کو انٹری ویزے تمام تقاضے پوری ہونے پر ورک ویزے کی تکمیل کے ساتھ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب آمد پر اہل خانہ اقامہ کے حصول کے لیے قوانین کی پابندی کریں گے۔ کاروائی کی تفصیل اور درست طریقہ کار متعلقہ حکام بتائیں گے تاکہ اہل خانہ قانونی طور پر یہاں رہ سکیں۔
