کے این واصف
تجربہ کار اور اعلٰی صلاحیتوں کے مالک سفارتکار بصیر احمد نے سفارت خانہ ہند ریاض میں نائب سفیر ہند (DCM) کا جائزہ حاصل کرلیا۔ وہ ریاض میں ابوماتھن جارج کے جانشین ہوئے جن کا پچھلے ماہ دہلی تبادلہ عمل میں آیا۔ بصیر احمد کا تعلق IFS کے 2009 بیچ سے تعلق ہے۔ وہ کثیرالجہتی بین ممالک سفارتکاری اور دوطرفہ تعاون و رابطوں میں 17 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا کے منظر نامہ پر ان کی گہری نظر ہے۔ ریاض میں تعیناتی سے قبل وہ وزارت خارجہ ہند دہلی میں جوائنٹ سکریٹری (کثیر الفریقین معاشی تعلقات) متعین تھے۔ اس دوران انھون نے ہندوستان کی صدارت میں منعقد “برکس 2026 سمٹ جس میں “نئی دہلی ڈکلریشن 2026” کا اعلان ہوا کے انتظام و انصرام میں اہم کردار ادا کیا۔ بصیر احمد نے برکس وزرائے خارجہ اور سیکورٹی سربراہاں کے اجلاس کے انعقاد میں بھی اہم رول اداکیا۔
قبل ازیں بصیر احمد نے جکارتہ میں بھی بحثیت نائب سفیر ہند (2021-2024) بھی خدمات انجام دیں ہیں۔ وہ 2012سے 2016ء میں انڈونیشیا میں قونصل جنرل ہند بھی رہے۔
ریاض ایمبیسی میں جناب بصیر احمد کے بحیثیت نائب سفیر ہند متعین ہونے پر انڈین کمیونٹی نے مسّرت کا اظہار اور خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ہند سعودی تعلقات کے استحکام میں بھی رول ادا کریں گے۔
