میڈیا پلس مپر پیر21ستمبر کو راؤنڈ ٹیبل کانفرنس۔ ڈاکٹر فیروز طلعت کی شرکت۔
حیدرآباد۔ (راست)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی عظمت رفتہ، روایات، تہذیب اور اقدار کو کیسے بحال کیا جائے؟ اس موضوع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے سینئر رکن، آعظم گڑھ ایجوکیشن مشن، ابوصالح اکیڈیمی لائبریری آعظم گڑھ کے صدر ڈاکٹر فیروز طلعت (علیگ) حیدرآباد میں مقیم مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم علیگڑھ کے سابق طلبہ زوم کانفرنس کے ذریعہ اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر 21/ستمبر 7بجے شام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے داعی جناب محمد ساجد (علیگ) ہیں۔ انہوں نے علی گڑھ اولڈ بوائز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کرین اور مسلم یونیورسٹی کے معیار اور اس کے اقلیتی کردار کی برقراری کے لئے تجاویز پیش کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر: 9652828710، 9395381226 اور 9426554392 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
