کے این واصف
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی تنظیم جدید عمل میں آئی۔ سینئر ٹوسٹ ماسٹر سید عبدالحامد صدر منتخب کئے گئے۔ دیگر عہدیداروں میں نائب صدر (ایجوکیشن) سید ناصر خورشید، نائب صدر (ممبر شپ) مرزا فرقانہ فاطمہ، نائب صدر (پبلک ریلیشن) افتخار راغب، سکریٹری محمد یعقوب خان، خازن کوثر نسیم اور سارجنٹ آف آرمس سید عتیق احمد۔ قواعد کے مطابق اس کمیٹی کی معیاد ایک سال رہے گی۔ یہ انتظامی کمیٹی 7 ممبرز پر مشتمل ہوتی ہے۔ انتخابات سینئر ٹوسٹ ماسٹرز و ڈی ٹی ایم محمد مبین اورعبدالقدوس جاوید کی نگرانی میں عمل میں آیا۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا ہیڈکواٹر امریکہ میں ہے۔ اس سماجی تنظیم کا بنیادی مقصد شخصیت سازی ہے۔ جس کی شاخین دنیا کے ہر بڑے ملک اور ان کے شہرون میں قائم ہیں۔ اور دنیا کی مختلف زبانوں میں یہ شاخین کام کرتی ہیں۔ سعودی عرب میں خود انگریزی، عربی، اردو سمیت دیگر کئی زبانون میں سینکڑون کی تعداد یہ کلبس قائم ہیں۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کوئی دو دہائیوں قبل آرکیٹکٹ عبدالرحمٰن سلیم (حال مقیم امریکہ) نے اپنے ہم خیال احباب کے تعاون سے یہ کلب قائم کیا تھا۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض طویل عرصہ سے سینئر ٹوسٹ ماسٹرز محمد مبین، عبدالقدوس جاوید، محمد سیف الدین، سید عبدالحامد، سید عتیق احمد وغیرہ کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ شخصیت سازی کے ساتھ اردو کی ترقی ترویج میں عمل پیرا ہے۔
