کےاین واصف
سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں اور ان کی بے دخلی ایک سلسلہ وار عمل بن چکا ہے۔
اس سلسلہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 15 ہزار 288 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 10 ہزار 458 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 11 سے 17 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 864 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 576 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 848 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔جبکہ غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 668 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 53 فیصد ایتھوپین، 46 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
