کے این واصف
چار لاکھ کھجور کے درخت رکھنے والا سعودی عرب اس ماہ کے آخر میں اعزازی مہمان کی حیثیت میں اپنی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کھجور کی صنعت کو نیویارک شہر میں ہونے والے “فینسی فوڈ شو” میں نمائش کے لیے پیش کرے گا۔ یہ نمائش سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اِس فوڈ شو میں جو 28 سے 30 جون تک جاری رہے گا، 50 ممالک سے 2400 سے زیادہ نمائش کندگان شریک ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ہونے والا فوڈ شو، کھجوروں کی صعنت کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔
بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کھجور کے تین کروڑ 70 لاکھ درخت ہیں جن سے حاصل کردہ کھجوریں دنیا کے 125 ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔
