کے این واصف
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑدھکڑ ایک معمول کا عمل بن چکاہے۔
تازہ جاری اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قانون کی مزید 7 ہزار 760 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار690 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 28 مئی سے 3 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 4 ہزار 60 افراد کو اقامہ قانون، 2 ہزار 574 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 126 کو لیبر لا کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 184 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 70 فیصد ایتھوپین، 28 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
