کے این واصف
سعودی حکومت ہر سال مختلف ممالک سے سینکڑوں معروف افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کے لیے مدعو کرتی ہے۔ حسب رویت سعودی وزارتِ اسلامی امور نے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے شاہی مہمانوں کے پہلے دو گروپوں کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج وعمرہ کے تحت اس سال 104 ممالک سے ڈھائی ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
وزارت کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور کے اعلی حکام نے شاہی ضیافت میں آنے والے مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔ دو گروپوں میں 75 ممالک سے 1735 افراد مملکت پہنچے ہیں۔
