ریاض ۔ کے این واصف
فلسطین کے حالات تو ساری دنیا پر عیاں ہیں۔ مگر پھر بھی اس خطہ سے ایمانی جذبہ سے سرشار فلسطینیون کی ایک بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مملکت پہنچی۔
فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے کہا ہے کہ اب تک 6 ہزار 600 فلسطینی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فلسطینی عازمین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے قصبوں اور شہروں سے اردن تک کا سفر کیا اور وہاں سے مملکت پہنچے۔
جبکہ غزہ کی پٹی سے 700 عازمین مصر کے راستے سعودی عرب آئے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی حکام نے مدینہ ریجن کے خیبر گورنریٹ میں مختلف قومیتوں کے ہزاروں عازمین کا خیرمقدم کیا، جن میں فلسطین، اردن اور مصر کے عازمین شامل ہیں۔
