ریاض ۔ کی این واصف
مہمانان رب العزت کی بہتر سے بہتر خدمت کے لیے حج انتظامیہ ہر سال سہولتون میں اضافہ کرتا رہتا ہے۔
“مکہ بس گائیڈنس سینٹر” نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین کے لیے حج آپریشنز 2026 کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مکہ مکرمہ کے داخلی پوئنٹس سے عازمین کی رہائش تک یومیہ 250 سے زیادہ ٹرپس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس گائیڈنس سینٹر، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے رئیل ٹائم ٹریکنگ اور درست جغرافیائی میپنگ فراہم کرتا ہے تاکہ عازمین کی آمد کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ تربیت یافتہ گائیڈز اسمارٹ ٹیبلیٹس کا استعمال کرتے ہیں، جو مرکزی آپریشن روم کے ساتھ منسلک ہے، جس سے ٹریول سیفٹی اور ایکوریسی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اور مکہ میں ٹرانسپورٹیشن سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
