ریاض ۔ کے این واصف
حج سیزن 2026 کے لیے سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال داخلی عازمین کی حج رجسٹریشن کے دوسرا مرحلہ کا سنیچر 18 اپریل (یکم ذوالقعدہ) سے شروع کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ مرحلہ ان شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کےلیے ہے جنہوں نے گزشتہ پانچ سال میں پہلے حج کیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں “نسک ایپلی کیشن” اور آفیشنل سائٹ “نسک ایس اے” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
وزارت کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں باقی رہ جانے والی نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کے لیے رجسٹریشن کھولی جائے گی۔
اس سے قبل 23 فروری کو وزارت نے داخلی عازمین کے لیے “نسک ایپلی کیشن” اور آفیشنل سائٹ “نسک ایس اے” کے ذریعے رجسٹریشن کے آغازکیا جبکہ 4 مارچ سے حج پیکج کی بکنگ شروع کی گئی تھی۔
رجسٹریشن کے لیے شرائط میں کم از کم عمر 15 سال اور منظور شدہ صحت ضوابط کی پابندی اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے کارآمد اقامہ لازمی قرار دیا گیاہے۔
وزارت کا کہنا ہے رجسٹریشن کے لیے ایک اکاونٹ بنا کر اپنی معلومات کا اندراج اور اہلیت کی تصدیق کرنا ہوگی۔ پیکیج کا انتخاب اور سداد کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد حج پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
