کے این واصف
فیس بک پر ورق گردانی کے دوران ٹی وی کی معروف اینکر روبیکا لیاقت کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ اپنے والد (لیاقت) سے عید کے روز عیدی مانگ رہی ہیں۔ ٹی وی ڈبیٹ میں تو وہ ہمیشہ بھڑکتی، برستی نظر آتی ہیں مگر یہاں وہ اپنے والد سے بڑے پیار و دلار سے عیدی مانگتے نظر آرہی تھین۔
دو، تین، منٹ کے اس ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ روبیکا کے عیدی مانگنے پر لیاقت صاحب انھین پانچ سو کا نوٹ نکال کر دیتے ہیں۔ جس پر روبیکا پیار بھری ناراضی جتاتے ہوئے زیادہ رقم کی مانگ کرتی ہیں اور ایک چھوٹا سوٹ کیس دیکھا کر کہتی ہیں مجھے یہ بیگ بھر عیدی چاہئیے۔ اس پر لیاقت صاحب کہتے ہیں تمہاری عیدی کی چکر میں میرے پاس ED آجائے گی۔
اس ویڈیو پر روبیکا لیاقت ہمارا ایک سوال اور ایک مشورہ ہے۔ سوال یہ کہ “کیا الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے اپنی زندگی کے نجی معاملات کی بھی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہیں”۔ اور مشورہ کہ “روبیکا جی بریف کیس بھر رقم عیدی میں نہیں صرف تلوے چاٹنے پر ہی مل سکتی ہے”۔
