حیدرآباد – (پریس نوٹ)
اقراء گروپ آف ڈاکٹرس کی جانب سے اقراء آن لائن اسلامک کوئز 2026 کا ماہ رمضان میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں پانچ زمرہ واری انعامی مقابلہ رکھے گئے۔ جس میں انعام اول نقد دو ہزار ، مومنٹو اور توصیف نامہ ، انعام دوم نقد ایک ہزار ، مومنٹو توصیف نامہ اور انعام سوم نقد پانچ سو ، مومنٹو اور توصیف نامہ کے طور پر دئیے گئے۔ ـ گروپ 1 میں ایم بی بی ایس / بی ڈی یس اورگروپ 2 میں آیوش کے طلباء شامل رہے۔
گروپ3 ، میڈیکل پی جی اور سوپر اسپشا لیٹی کے طلباء اور گروپ4 کنسلٹنٹ اور میڈیکل فیاکلٹیز شامل ہیں۔ گروپ 5 میں دیگر طبی کورس کےطلباء نےحصہ لیا۔ کوئینز میں کامیاب امیدواروں کو میسکو آڈیٹوریم ملک پیٹ میں مومنٹوز پیش کیے گئے۔ گروپ 1 کے اسلامی کوئز انعامی مقابلہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وقار آباد ایم بی بی ایس سال سوم کی طالبہ ام ہانی حرا بنت (جناب محمد جمیل احمد) نے انعام اول حاصل کیا۔ یہ طالبہ مشہور و معروف ادیبہ ڈاکٹر فہمیدہ جمیل کی دختر ہیں ـ اور حیدر آباد کے مشہور و معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر خواجہ سمیع الدین کی بھانجی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نلگنڈہ کے ضلع صدر محمد رضی الدین ایڈوکیٹ کی بھانجی ہیں انھیں 2 ہزار نقد رقم اور مومنٹو کے علاوه توصیف نامہ ڈاکٹر عبدالمتین صدیقی ماہر( ریڈیالوجسٹ ) نے عطا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تنزیل منور آرتھو پيڈیک سرجن و اسسٹنٹ پروفیسر عثمانیہ میڈیکل کالج حیدر آباد و صدراقرا گروپ آف ڈاکٹرس نے تمام انعام یافتگان کو دلی مبارکباد دی اور اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کرنے اور مریضوں کے ساتھ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مشورہ دیا۔ ام ہانی حرا کی اس شاندار کارکردگی اور کامیابی پر تمام افراد خاندان نے انھین مبارک باد پیش کی۔
