کے این واصف
خوش بخت افراد کے بارے میں ایک کہاوت ہے کہ “مٹی کو ہاتھ لگائین تو سونا ہوجائے”۔ اس کے مرادی معنی یہ ہیں کہ جس چیز کو ہاتھ لگائے اس کی قدر و قیمت میں اضافہ ہو جائے۔
درس و تدریس کے شعبہ میں ڈاکٹر افسر خان کی یہی حیثت بھی ہے۔ ڈاکٹر افسر خان پچھلے پچاس سال سے شعبہ تعلیم سے جڑے ہیں۔ آپ جس تعلیمی ادارے سے منسک ہوئے اس کو اتھاہ بلندی پر پہنچایا۔ افسر خان نے اپنے پیشہ تدریس کا آغاز تو اپنے وطن اورنگ آباد ہی سے کیا۔ مگر کچھ عرصہ بعد انھون نے ہجرت کی ٹھانی اور خلیجی ممالک رخ کیا۔ جہان انھون نے خلیجی ممالک میں قائم انڈین اسکولز میں خدمات انجام دین۔ جس میں سعودی عرب، قطر، عمان اور متحدہ امارات شامل ہیں۔ ڈاکٹر افسر خان نے 14 سال انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دین۔ اس شمع علم نے خلیجی ممالک میں کوئی پچاس سال تعلیم و تربیت اور علم و آگہی کی روشنی بکھیری۔
خلیجی ممالک میں طویل عرصہ گزارنے والے اکثر ان ممالک سے نکل کر امریکہ، کینیڈا وغیرہ میں مستقل سکونت اختیار کرلیتے ہیں۔ ڈاکٹر افسر خان کے اختیار میں یہ آپشن بھی تھا۔ مگر ڈاکٹر خان نے طویل عرصہ خلیجی ممالک میں خدمات انجام دینے کے بعد زندگی کے بچے ماہ و سال اپنی مٹی کو دینے کا ارادہ کیا۔ اور اپنے وطن عزیز اورنگ آباد میں Winchester انٹرنیشنل انگلش اسکول کے نام سے ایک معیاری تعلیمی ادارہ بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا۔ اس ادارے میں افسر خان کے پچاس سال کے تجربے کی پونجی بھی بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر افسر خان کو ان کی گراں قدر تدریسی خدمات پر بجا طور پر پذیرائی بھی حاصل ہوتی رہی ہے۔ خلیجی ممالک اور ہندوستان کی مختلف تعلیمی اور سماجی تنظیمون نے ان کی خدمات کے اعتراف کو تعریف و توصیف سے نوازہ۔ حال میں “لوکمت گوبل کنونشن” منعقدہ ہانگ کانگ میں ان کو “ایکسیلنس ان ایجوکیشن ایوارڈ” نیز مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے اعزازات سے نوازہ گیا۔
افسر خان نے ساری زندگی انگریزی پڑھی اور پڑھائی۔ مگر اردو سے ان کا لگاؤ بلکہ کے عشق ہمیشہ سے رہا۔ آپ اپنے زمانہ طالبِ علمی سے افسانے لکھ رہے ہیں۔ اور دنیائے ادب میں افسر خان شہابؔ کے نام سے معروف ہیں۔ آپ کے لکھے افسانون کے چار مجموعے شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہیں۔
اورنگ آباد سے شائع ہونے والے عالمی معیار کے انگریزی ماہ نامہ A NEW CHAPTER نے اپنے تازہ شمارے میں ڈاکٹر افسر خان کے حیات و کارناموں پر ایک تفصیلی مضمون بعنوان DR. AFSAR KHAN – THE MAN WITH THE MIDAS TOUCH شائع کیا ہے۔ جس میں معروف صحافی جناب سراج وہاب (عرب نیوز، سعودی عرب) کے فرزند طارق وہاب کی بہترین تحریر اور رنگین تصاویر قابل دید ہیں۔

