ریاض ن- کے این واصف
“ہندوستانی اُردو منچ” کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی محفل تکریم جس میں محترمہ بلقیس بانو (رکنِ قانون ساز کونسل) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جناب آغا سلطان، چیئرپرسن مرکزی ریلیف کمیٹی، اور جناب وائی سعید احمد، چیئرمین دیوراج اُرس ٹرک ٹرمینلز لمیٹڈ، کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب آر۔ روشن بیگ، سابق کابینی وزیر حکومتِ کرناٹک نے اس موقع پر "عالمی افسانہ نما” ۔ خالص افسانچوں پر مشتمل بر صغیر کا پہلا رسالہ کے تازہ شمارے — ادبِ اطفال — کی رسمِ رونمائی انجام دی۔ یہ محفل ایک خوبصورت امتزاج تھی اُردو ادب، سماجی خدمت اور فنونِ لطیفہ کے احترام کی، جس میں اہلِ قلم اور دانشوروں کی نمایاں شرکت رہی۔
اس موقع پر عالمی افسانہ نما کے مدیر محمود شاہد صاحب ، رکن مجلسِ مشاورت، رُکن کرناٹک اردو اکادمی ، ڈاکٹر شائستہ یوسف، اور قلم کار ، انجمنِ ترقی اردو ہند ضلع بنگلور کے سیکریٹری جمیل احمد ملنسار، نمائندہ عالمی افسانہ نما جنوبی ہند بھی موجود تھے۔
