کے این واصف
سماجی حلقوں کی متحرک شخصیت، سینئر صحافی اور ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے فعال رکن محمد سیف الدین “ہندوستانی بزم اردو ریاض” کے نئے صدر منتخب کئے گئے۔ بزم کی تنظیم جدید میں جن دیگر فعال شخصیات کو مختلف عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا ان میں عبدالقدوس جاوید نائب صدر، سید عبدالحامد جنرل سکریٹری، فاروق الدین جوئنٹ سکریٹری معروف ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین خازن شامل ہیں۔ بزم کے نومنتخب عہدیداران کا اعلان بزم کے بانی رکن و سابق صدر آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم نے کیا۔ انھون نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین بزم کو ازسرنو فعال کرین گے اور اس کے بنیادی مقاصد کو حاصل کرنے مین کامیاب ہونگے۔ بتایا گیا کہ نومنتخب صدر اور اراکین ارکان عاملہ کا متاخر انتخاب کریں گے۔
ہندوستانی بزم اردو ریاض کا قیام 90 کی دہائی میں عمل میں آیا تھا۔ جس کے پہلے صدر نواب سکندر علی خاں مرحوم اور دوسرے صدر آرکیٹکٹ عبد الرحمان سیلم ہوئے جنہون نے ایک طویل عرصہ بڑے فعال انداز میں بزم کی خدمات انجام دین۔ بزم نے اردو کی ترقی و ترویج اور خصوصاُ نئی نسل میں اردو عام کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
