کے این واصف
گزشتہ چند برسون میں عمرہ زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بڑھتی تعداد کے اعتبار سے حج انتظامیہ عازمین کی سہولتون میں بھی کرتا رہتا ہے۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے میقات کی مساجد روحانی سفر کے اہم دروازے ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سعودی حکومت میقات کی مساجد کی دیکھ بھال کے علاوہ یہاں ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق میقات کی مساجد ترقیاتی مرحلے سے گزر رہی ہیں جس کی قیادت مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ رایل اتھارٹی کر رہی ہے۔
میقات کی مساجد کے لیے یہ اہتمام کارکردگی بہتر بنانے، ان کی تیاری مزید مستحکم کرنے اور عازمین و زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا زیادہ اہتمام کے ساتھ استقبال کر نے کے لیے تاکہ انہیں آسان اور باوقار تجربہ فراہم کیا جائے جو مکہ مکرمہ کے شایانِ شان ہو۔
جاری منصوبوں میں میقات قرن المنازل (السيل الكبير) کے لیے تفصیلی ڈیزائن تیار کئے جا رہے ہیں جن میں اندرونی حصہ کی گزرگاہوں کے نظام کی از سر نو ترتیب، صحنوں کی بہتری، مصلوں کی توسیع اور سہولیات کی جدید کاری شامل ہیں۔
یہ کام ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے جس میں روزانہ صفائی، سہولیات کی دیکھ بھال اور بیرونی راستوں کی بہتری شامل ہے۔

