گلبرگہ ۔ (راست)
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب ظہیرالدین قریشی (سابق ملازم BSNL) جمعرات کی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ 67 سالہ ظہیر الدین صاحب گلبرگہ شہر کی ایک قابل احترام و معروف سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کا اچانک دار فانی سے گزر جانا نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ گلبرگہ کے سماجی حلقون میں ایک رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔ وہ ایڈیٹر نیوز پورٹل Times of NRIs کے حقیقی ماموں اور سرپرست تھے۔
جناب قریشی تاحیات BSNL سے منسلک رہے اور مختلف عہدوں پر کرناٹک کے مختلف شہروں میں خدمات انجام دین۔ وہ محکمہ میں ایک محنتی اور دیانتدار کارکن کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایک سادہ لو اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ہم نفسون کی مدد اور بے لوث سماجی خدمت ان کی فطرت کا حصہ تھا۔ ان کے پسماندگان میں ایک فرزند و تین دختران شامل ہیں۔
