کے این واصف
مملکت مین سیاحوں کی آمد کے اعداد و شمار سے اندازہ لگتا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے تحت کا سیاحت کو ترقی دینے کے احداف پورے ہورہے ہین۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2024 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس مسافروں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہو جو ایک ریکارڈ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی ایئرپورٹس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 128 ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ پروازوں کی تعداد 905 ہزار سے زیادہ رہی۔ فضائی نیٹ ورک میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا، 172 ممالک کے لیے فضائی سہولت فراہم کی گئی جبکہ ایئرکارگو میں بھی 34 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس مملکت کے ایئرپورٹس سے 69.3 ملین انٹرنیشنل اور 59.3 ملین افراد نے اندرون ملک سفر کی سہولت حاصل کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ برس حج وعمرہ سیزن کے لیے 25 ملین زائرین کو سفری سہولت فراہم کی، 100 طیاروں میں 3.2 ملین سیٹیں حج سیزن کے لیے تھیں۔ حجاج کےلیے 1755 فلائٹس مخصوص کی گئیں تھین۔ نیز فضائی سیکٹرمیں سعودائزیشن کے تناسب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس 14 ہزار سے زائد ملازمتوں پر سعودی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا جبکہ 74 فیصد عودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد 128 ملین سے تجاوز، 905 ہزار پروازیں۔
