
کے این واصف
سماجی جہدکار، ماہر تعلیم و قائد جن سوراج عبیدالرحمان کے ریاستئ دورے نے تبدیلی کی نئی لہر اور نئی امنگ پیدا کی ہے۔
پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اوورسیز کوآڈینیٹر عبید الرحمان گیا، نیم چک بتھانی کی سرزمین مین آج ایک نئی بیداری اور سیاسی تبدیلی کی صداؤں سے گونج اٹھی۔ جن سوراج کے توسیعی اجلاس مین علاقے کی عوام مین غیر معمولی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ اب یہ صرف ایک سیاسی سفر نہین بلکہ بہار کے بیدار ہوتے عوامی شعور کی ایک زندہ تحریک بن چکاہے۔ اجلاس مین جہدکار اور پسماندہ طبقات کے فعال نمائندہ عبیدالرحمان کو جن سوراج پارٹی کی توسیعی کمیٹی کارکن مقرر کیاگیا۔ ان کی قیادت کواب صرف تنظیمی وسعت کا چہرہ ہی نہین بلکہ بہار مین تبدیلی کے کاروان کا سالار تصور کیاجارہاہے۔ عبیدالرحمان ان دنون پٹنہ، نالندہ، راجگیر جہان آباد، وکرم، پالی، داناپور، بہار شریف اور اب گیا مین عوامی جلسون سے خطاب کررہے ہین اور تبدیلی کی دستخطی مہم کو ہر پنچایت اور ضلع سطح تک پہنچارہے ہین۔