کے این واصف
مملکت کے مقدس شہرون مین ابھی بڑی تعداد مین مہمانان رب العزت موجود ہین جنہین شدید گرمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ماہ جون اور جولائی سعودی عرب مین شدید گرمی کے موسم ہوتے ہین۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں گرمی کی شدید لہر جاری رہے گی۔
گرمی کی لہر سے مدینہ منورہ اورشمالی حدود ریجن بھی متاثر رہیں گے جہاں گرد آلود ہوا چلے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ گرد آلود ہوا سے الجوف، تبوک اور حائل بھی متاثر ہوں گے جہاں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور جس کے باعث ایک سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی۔
اسی طرح خلیج عرب کے سمندر میں بھی شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار بعض أوقات 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
