
حیدرآباد ۔ کے این واصف
نئی نسل مین اردو (لکھنا،پڑھنا) عام کرنے کی غرض سے اقبال اکیڈیمی حیدرآباد کے زیراہتمام “اردو سیکھیئے” پروگرام کا آغاز۔
اقبال اکیڈیمی کے صدر ضیاالدین نیر اور جنرل سکریٹری عمر احمد شفیق نے اپنے ایک مشترکہ ویڈیو مسیج مین کہا ہے کہ اکیڈیمی نے انگریزی میڈیم کے اردو سے ناواقف طلباء کے لئے گرمائی تعطیلات مین اردو سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ کیونکہ اردو بولنے والے بچون کی اکثریت اردو لکھنے پڑھنے سے ناواقف ہے۔ لہذا طلباء سے اپیل کی گئی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور گلشن اقبال، مانصاب ٹینک (احمد نگر روڈ) حیدرآباد سے رابطہ کرین۔
