کے این واصف
سعودی عرب کے مختلف علاقون مین موسم کی صورت حال مختلف ہے۔ کہین شدید گرمی، کہین تیزہوائین تو بارش و ژالہ باری۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بنی حسن کمشنری کے بالائی علاقے کا موسم بارش اور ژالہ باری سے انتہائی خوبصورت ہو گیا۔
ژالہ باری کے باعث پہاڑ کی چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ السراۃ پہاڑ اور اس کی وادیوں میں ان دنوں موسم انتہائی حسین ہے۔ ہر سمت قدرت کے حسین نظارے بکھرے ہوئے ہیں جو وہاں آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
الباحہ کمشنری میں ہونے والی بارش کے بعد پہاڑی چوٹیوں سے وادیوں میں آنے والے پانی سے جہاں سبزے کی چادر بن گئی ہے وہاں جھرنوں اور آبشاروں نے علاقے کے حسن میں چار چاند لگا دیے۔
وادیوں میں ہرطرف سبزہ پھیلا ہوا کہ جبکہ بارش نے درختوں اورعلاقے میں چھائی گرد وغبار کو بھی دھو دیا جس سے علاقے کی آب و ہوا بھی انتہائی صاف ہو گئی۔
